• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

جس جانور کے ساتھ بدفعلی کی گئی اس کا حکم اور تاوان

استفتاء

ایک لڑکا جس کی عمر تقریباً پندرہ سال ہے اس نے بھینس کی  کٹی سے بدفعلی کی، جس کا علم اس جانور کے مالکان کو ہوگیا۔ اور وہ لڑکا بھی اس کا اقرار کرتا ہے۔ پھر یہ معاملہ پنچائیت میں گیا جس میں یہ بات طے پائی کہ جانور کی قیمت اٹھارہ ہزار جانور کے مالک کو دی جائے گی۔ پھر وہ قیمت ادا بھی کر دی گئی اور جانور کو ذبح کرنے کا فیصلہ ہوگیا پھر بعد میں لڑکے والے کہتے ہیں کہ ہمارا لڑکا بالغ نہیں ہے۔

جواب طلب امر یہ ہے کہ وہ ضمان لینا ٹھیک ہے یا نہیں؟ اگر ضمان لینا ٹھیک ہے تو اس جانور کا کیا حکم ہے کہ مالک کے پاس رہے یا لڑکے والے  لے لیں یااس کو ذبح کر دیا جائے اور دفن کر دیا جائے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں جانور کی قیمت کا تاوان لینا درست ہے۔ تاوان لینے کے بعد جانور کو ذبح کر کے اس کا گوشت کسی دوسرے علاقے کے فقراء میں تقسیم کر دیا جائے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved