• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جس کمرے میں قرآن مجید ہو اس کمرے میں ہمبستری کرنا

استفتاء

گھر کے بیڈ روم میں قرآنی ڈیکوریشن پیس لگانا اور کسی سیف الماری میں قرآن شریف رکھنا جائز ہے ؟جبکہ بیڈروم میں ہمبستری بھی ہوتی ہے تو کیا ایسے قرآنی ڈیکوریشن کی بےحرمتی نہیں ہوتی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس کمرے میں قرآنی آیات دیوار پر لگے ہوں یا کمرے میں قرآن مجید موجود ہو اس کمرے میں بیوی سے ہمبستری جائز ہے۔لیکن ادب کا تقاضا یہ ہے کہ ان پر کپڑا ڈال دیا جائے۔

شامی (6/423)میں ہے:

قوله:(لا باس بالجماع في بيت فيه مصحف للبلوي)قيده في القنية نكونه مستورا  وان حمل ما فيها علي الاولوية زال التنافي.

……………فقد والله تعاليٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved