استفتاء
ہمارے پلازہ میں ایک مسجد ہے جس میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء چار نمازیں ہوتی ہیں۔ چونکہ صبح یہاں پر کوئی نہیں ہوتا ا س لیے فجر کی نماز نہیں ہوتی۔ کیا یہاں پر جمعہ پڑھایا جاسکتا ہے یانہیں؟ برائے مہربانی اس معاملے پر روشنی ڈالدیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کر سکتے ہیں، البتہ اگر قریب میں کوئی دوسری باقاعدہ مسجد ہو تو وہاں جا کر نماز پڑھیں تاکہ شرعی مسجد میں پڑھنے کا ثواب ملے۔ کیونکہ پلازہ میں جو مسجد ہے وہ باقاعدہ شرعی مسجد نہیں ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved