• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جس پر قربانی واجب ہواس کادوسرے کی طرف سے قربانی کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک عورت صاحب نصاب ہو ،اس کے شوہر کاانتقال ہوگیا ہو تو اپنے شوہر کی طرف سے قربانی کر سکتی ہے ؟اور اپنے نام کی قربانی نہ کرے،صرف شوہر کی طرف سے کردے تو کیا قربانی ہو جائے گی؟ اور شوہر کوثواب پہنچے گا؟ اس مسئلہ کا جواب دے دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں اپنے شوہر کی طرف سے قربانی کرنے سے شوہر کی طرف سے تو قربانی ہوجائے گی اور اسے اس کا ثواب بھی پہنچے گا لیکن یہ عورت اپنی طرف سے قربانی نہ کرنے کی وجہ سے گناہ گار ہوگی

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved