- فتوی نمبر: 14-332
- تاریخ: 10 مئی 2019
- عنوانات: عبادات > حج و عمرہ کا بیان
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مفتی صاحب!ایک بندہ کو کسی نے کہا ہے کہ آپ میری والدہ کے لیے حج کریں اور اس کو حج کی رقم بھی دی ہے ۔ اب یہ حج کرنے والے نے خود حج نہیں کیا اور نہ خود حج کی استطاعت رکھتا ہے تو اب یہ بندہ عورت کے لیے حج کرسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایسے شخص سے حج کرانے سے حج ادا ہو جائے گا لیکن بہتر یہ ہے کہ ایسے شخص سے حج کروایا جائے جو اپنا حج کرچکا ہو اور حج کے مسائل سے خوب واقف ہو ،عالم باعمل ہوتو بہت اچھا ہے۔
فی الغنیة:338
الافضل احجاج الحرالعالم بالمناسک الذی حج عن نفسه حجة الاسلام
© Copyright 2024, All Rights Reserved