• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جس شخص پرحج فرض ہواوراس نے حج نہ کیاہواس سے حج بدل کروانا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک شخص پر حج اس کی مالیت کی وجہ سے فرض ہوا، وہ پیسے جائیداد میں ملے تھے کہ چند ماہ میں وہ پیسے الیگزر میں انویسٹ کروائے ،تین ماہ بعد سب ضائع ہو گئے، الیگزر والوں نے نہیں دیئے پھر ادھار پر کاروبار شروع کیا لیکن منافع نہ ہوا، ابھی بھی کوئی جمع پیسے نہیں ہیں ۔کیا وہ حج بدل کر سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس شخص پر حج فرض ہو چکا ہوں اور اس نے حج نہ کیا ہو اس کا کسی کی طرف سے حج بدل کرنا مکروہ تحریمی ہے، یعنی ایسا کرنے میں گناہ ہے، اگرچہ حج ہو جاتا ہے۔

الدر المختار (2/ 603)

( لکنه شرط لصحة النیابة اهلیة المامور لصحة الافعال ثم فرع علیه بقوله فجاز حج الصرورة ) بمهملة من لم يحج ( والمرأة ) ولو أمة ( والعبد وغيره ) كالمراهق وغيرهم أولى لعدم الخلاف

حاشية ابن عابدين (2/603)

قوله ( ثم فرع عليه ) أي على أن الشرط هو الأهلية دون اشتراط أن يكون المأمور قد حج عن نفسه ودون اشتراط الذكورة والحرية والبلوغ

ح۔ قوله ( وغيرهم أولى لعدم الخلاف ) أي خلاف الشافعي فإنه لا يجوز حجهم

كما في الزيلعي ح

 ولا يخفى أن التعليل يفيد أن الكراهة تنزيهية لأن مراعاة الخلاف مستحبة فافهم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قال في البحر والحق أنها تنزيهية على الآمر لقولهم والأفضل الخ تحريمية على الصرورة المأمور الذي اجتمعت فيه شروط الحج ولم يحج عن نفسه لأنه أثم بالتأخير اه

 قلت وهذا لا ينافي كلام الفتح لأنه في المأمور ويحمل كلام الشارح على الآمر فيوافق ما في البحر ) من أن الكراهة في حقه تنزيهية وإن كانت في حق المأمور تحريمية

احسن الفتاوی جلد نمبر 4 صفحہ 522 میں ہے:

سوال :حج بدل میں مامور کا اپنا حج کیا ہوا ہونا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب: ضروری نہیں بہتر ہے لخلاف الشافعی ۔اگر مامور پر حج فرض ہو تو اس کے لئے حج بدل مکروہ تحریمی ہے، مگر آمر کے لیے کراہت تنزیہی ہے۔

فی الشامیة:4/25

قال في البحر والحق أنها تنزيهية على الآمر لقولهم والأفضل الخ تحريمية على الصرورة المأمور الذي اجتمعت فيه شروط الحج ولم يحج عن نفسه لأنه أثم بالتأخير اه۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved