• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جسم پر چکنائی یا تیل لگے ہونے کی صورت میں غسل کا حکم

استفتاء

اگر ناک میں تیل یا ویزلین لگی ہو تو کیا غسل جنابت سے پہلے ناک کو صابن سے مل کردھونا ضروری ہے یا چکنائی لگے ہوئے بھی صرف پانی بہانے سے غسل ہو جائے گا؟

اسی طرح سر پر تیل لگا ہو یا جسم پر تیل یا کوئی چکنائی جیسے ویزلین یا کوئی لوشن لگا ہو تو کیا اسے بھی شیمپو یا صابن سے دھونا ضروری ہے یا صرف پانی سے دھونے سے ہی پاکی حاصل ہو جائے گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔چکنائی کا ختم ہونا ضروری نہیں ۔صرف پانی بہانے سے ہی غسل ہو جائے گا۔

2۔صرف پانی سے دھونے سے ہی غسل ہو جائے گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved