استفتاء
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایلفی جو کہ جسم پر جم جاتی ہے جو نہ پٹرول سے اترتی ہے اور نہ رگڑنے سے اترتی ہے تو اس حالت میں نماز کا وقت آ جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟ اسی حالت میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور جو نمازیں پہلے ادا کر لیں ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر آپ کا پہلے سے وضو نہیں ہے تو ایلفی اتارے بغیر نماز پڑھنا درست نہیں کیونکہ ایلفی کے ہوتے ہوئے وضو نہ ہو گا اور بغیر وضو کے نماز جائز نہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved