- فتوی نمبر: 22-303
- تاریخ: 05 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > طہارت > وضوء کا بیان
استفتاء
اگر بدن پر کسی جگہ ایلفی لگ جائے اور ایلفی ہٹانے کے لیے کوئی اسباب نہ ہوں تو اب وضو کا کیا حکم ہے؟ بعض لوگ ریگمال بدن پر مل کر ایلفی تو ہٹا لیتے ہیں لیکن ساتھ میں جلد بھی خراب کر لیتے ہیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
عام حالات میں ، اعضا ء وضو کے کسی حصے پر ایلفی لگ جانے کی صورت میں حکم یہ ہے کہ اس کو چھڑائے بغیر وضو نہ ہوگا البتہ اگر آسانی سے ایلفی چھڑانےکے اسباب میسر نہ ہوں اور دوسرے اسباب سے ایلفی چھڑانے میں جلد کے خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو جہاں تک ممکن ہو اس کو چھڑا لیا جائے اور پھر بھی کچھ رہ جائے تو اس کے باوجود وضو مکمل کر لیا جائے۔
فتاویٰ ہندیہ(1/4)
سئل أبو القاسم عن وافر الظفر الذي يبقى في أظفاره الدرن أو الذي يعمل عمل الطين أو المرأة التي صبغت أصبعها بالحناء ، أو الصرام ، أو الصباغ قال كل ذلك سواء يجزيهم وضوءهم إذ لا يستطاع الامتناع عنه إلا بحرج والفتوى على الجواز
مراقی الفلاح(62)
شرط صحته اي الوضوء زوال ما یمنع وصول الماء الي الجسد کشمع شحم
البحر الرائق(1/14)
ولو لصق بأصل ظفره طين يابس وبقي قدر رأس إبرة من موضع الغسل لم يجز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved