- فتوی نمبر: 1-399
- تاریخ: 16 جولائی 2008
- عنوانات: عبادات > طہارت > غسل کا بیان > نجاستوں کا بیان
استفتاء
گزارش ہے کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اپنے دائیں بازو پر مشین سے نام لکھوایا تھا جو بازو پر نقش کر چکا ہے اندر رس بس چکا ہے۔معلوم یہ کرنا چاہتا ہوں کہ میری نماز وضو اور غسل ہو جاتا ہے یا نہیں اور اگر نہیں تو اس کا کیا حل ہے۔مہربانی فرما کر میری پریشانی دور فرمائیں اور تفصیلا وضاحت فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں نماز ،وضوء اور غسل درست ہے۔فتاوی شامی میں ہے:
وفي الفتاوي الخيرية من كتاب الصلاة سئل في رجل علي يده وشم هل تصح صلاته وإمامته معه ام لا ؟ اجاب نعم تصح صلاته وإمامته بلا شبهة فقط. (1/ 592)
© Copyright 2024, All Rights Reserved