- فتوی نمبر: 2-101
- تاریخ: 22 مئی 2005
- عنوانات: حظر و اباحت > لباس و وضع قطع
استفتاء
بعض اوقات جوتوں کی ایڑی یا جوتے کے نیچے تلے پر کچھ لکھاہوتاہے۔ اور وہ مٹائے نہیں مٹتے۔ کوئی پینٹ وغیرہ پھیرا جائے تو وہ کبھی اتر بھی جاتاہے۔ توپھر ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر جوتے پر کوئی اسٹیکر لگاہو یا لکھاہوا بآسانی اتر سکے تو اسے اتاردیا جائے۔ اور جو بآسانی نہ اتر سکے اس کی ذمہ داری لکھنے والوں پر ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved