استفتاء
اسٹیٹ بنک آف پاکستان لاہور کی مسجد میں پانچ نمازیں باجماعت نہیں ہوتیں صرف ظہر، عصر اور مغرب کے لیے امام صاحب مقرر ہیں اس صورت میں بنک کی مسجد میں جمعہ کی نماز کروائی جا سکتی ہے کہ نہیں؟ تفصیلی جواب دے کر مشکور فرمائیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
شرعاً جمعہ کی ادائیگی کے لیے کسی مسجد میں پانچ وقت کی نمازوں کا باجماعت ادا کیا جانا شرط اور ضروری نہیں۔ لہذا مذکورہ مسجد میں جمعہ کی ادائیگی شرعاً درست ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved