• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جمعہ میں راستے کے دوسری جانب صف بنانا

استفتاء

1۔ رائے ونڈ مرکز میں مسجد سے متصل چند منٹ کے فاصلے پر دھوپ سے بچنے کیلئے چلنے والوں کیلئے تھوڑی سی جگہ میں چھت کا انتظام کر دیا ہے اور لوگ اکثر اسی راستے کے درمیان میں چلتے ہیں گویا یہی راستہ بن گیا ہے ۔تو کیا یہ راستہ راستے کی دوسری جانب کو فناءمیں داخل ہونے سے مانع ہے ۔حالانکہ صاحب اختیار جب چاہیں اس راستے میں تبدیلی کر سکتے ہیں ۔ اور شاہراہ عام کی تعریف بھی بیان کر دیں ۔

2۔ فناءکی تحدید میں کیا صفوں کو دیکھا جائے گا کہ جہاں تک اکثر نمازوں میں صفیں بنتی ہیں وہاں تک فناءشمار کیا جائے گا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ کیا اس راستہ میں نماز کے دوران صف بنتی ہے یا نہیں ۔کیا اس راستہ کے پیچھے صفیں بنتی ہیں اگر بنتی ہیں تو کیا لوگ اس راستے سے گزرتے رہتے ہیں ۔راستہ کتنا چوڑا ہے ۔نیز راستے کا نقشہ بنا کر بھیجیں۔شارع عام وہ راستہ ہے جس میں بیل گاڑی یا اونٹ گزر سکے۔ اور وہ گلی آگے سے بند نہ ہو۔

2۔ فنائے مسجد وہ جگہ کہلاتی ہے جو مسجد کے ساتھ متصل ہو اور مسجد اور جگہ کے درمیان شارع عام نہ ہو۔

و فناءالمسجد هو ما اتصل به و لیس بینه و بینه طریق۔(شامی: 2/ 401) فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved