- فتوی نمبر: 20-105
- تاریخ: 26 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > غصب و ضمان
استفتاء
مالی جرمانہ کے بارے میں شرعی معلومات درکار میں کیا کام میں کمی کوتاہی یا نقص تنظیم کی بنیاد پر ملازم کی تنخواہ میں کٹوتی کی جاسکتی ہے ؟
وضاحت مطلوب:کام میں کمی یا نقص تنظیم کی تفصیلات مہیا کریں
جواب وضاحت:۱)غفلت (۲)شرارت بازی (۳)کسی کےاشارے پر مال خراب کردینا یا صحیح چیک نہ کرنا ،نظم خراب کرنا ،حاضری چھوڑدینا ،یونیفارم نہ پہننا ،ورکرز کا بائیومیٹرک حاضری بھول جانا
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ احوال میں مالی جرمانہ جائز نہیں تاہم مال خراب کرنے کی صورت میں حقیقی نقصان کی تلافی کرواسکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved