- فتوی نمبر: 8-11
- تاریخ: 12 اکتوبر 2015
- عنوانات: مالی معاملات > متفرقات مالی معاملات
استفتاء
***کو Samz کمپنی(کیمیکل بنانے والی ایک کمپنی) کے ڈیلر ہیں البتہ کمپنی انہیں مال فروخت کر دینے کے بعد پوری اتھارٹی دے دیتی ہے کہ وہ اس مال کو جتنے ریٹ پر چاہیں آگے استعمال کریں چاہے 60 روپے فٹ پر لگائیں چاہے 100 روپے فٹ پر لگائیں اس لیے یہ خود کوئی ریٹ طے کر لیتے ہیں اور جہاں انہیں رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے کمپنی سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔*** کا از خود ریٹ طے کر لینے کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں ***کا از خود ریٹ طے کرنا شرعاً جائز اور درست ہے۔ البتہ اس میں کسی کی ناواقفیت سے غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ ………………………………………………… واللّٰہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved