- فتوی نمبر: 13-198
- تاریخ: 07 اکتوبر 2019
- عنوانات: مالی معاملات > منتقل شدہ فی مالی معاملات
استفتاء
عقیقہ کے بکرے کے پائے ،کچی حالت میں قریب کے قصائی کو دے کر اس سے اتنی ہی تعداد میں بھنے ہوئے پائے(جن کے بال جلائے ہوئے تھے )بدل لیے اور اس کے ساتھ مبلغ دوسو روپے جلانے کی اجرت کے طور پر دے دئیے ۔
۱۔ آیا ایسا کرنا ٹھیک ہے یا نہیں ؟
۲۔ اگر ٹھیک نہیں ہے تو اس غلطی کا ازالہ کس طرح ہو سکتا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ ایسا کرنا درست نہیں تھا۔
۲۔ تاہم مذکورہ صورت میں ان پایوں کی قیمت صدقہ کرنا واجب نہیں ۔لیکن اگر آسانی ہو تو ان کی قیمت صدقہ کردینا بہتر ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved