• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کاغذات میں کم عمر ظاہر کر کے حاصل ہونے والی نوکری کا حکم

استفتاء

آپ سے کافی عرصہ پہلے مسئلہ پوچھا تھا اس وقت آپ داتا دربار ہسپتال میں تعینات تھے۔ اب ایک مسئلہ در پیش ہے۔

میں ایک سرکاری ملازم ہوں پوسٹ گریجویٹ ہوں میری میٹرک کی سند پر عمر ڈیڑھ سال کم لکھوائی گئی تھی، یہی عمر آگے کاغذات میں لکھی گئی اسی پر میں نے ملازمت حاصل کی۔ ملازمت حاصل کرتے وقت میرے ذہن میں عمر کا کوئی خیال نہ تھا تاہم اگر عمر صحیح لکھی ہوتی تو پھر ملازمت نہ ملتی کیونکہ میں 35 کی جگہ ساڑھے چھتیس سال کا ظاہر ہوتا۔ مجھے نہیں یاد کہ میٹرک کی سند میں عمر کس نے اور کیوں کم لکھوائی، نہ میں نے ملازمت حاصل کرتے وقت اس کا خیال کیا۔ اب میری عمر 50 سال ہو چکی ہے۔ اب خیال بار بار ذہن میں آتا ہے کہ میں شاید حرام کی نوکری کر رہا ہوں، نوکری چھوڑتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کہ شاید مجھے کوئی اور نوکری نہ ملے اور کاروبار کرنے کا بھی مسئلہ ہے۔ لوگوں کے خیال میں ڈپریشن کا مرض بھی ہے۔

مجھے کیا کرنا چاہیے قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کر دیں اللہ آپ کو بہت زیادہ اجر دے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

آپ اپنی نوکری برقرار رکھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved