• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کئی ماہ کا ایڈوانس لینے کی صورت میں اگر میٹیریل مہنگا ہوجائے

استفتاء

*** اپنا مال ڈسٹری بیوٹر کو بھی فروخت کرتی ہے جو آگے سب ڈیلر کو فروخت کرتے ہیں ڈسٹری بیوٹر سے کئی ماہ کا ایڈوانس لینے کی صورت میں اگر میٹیریل مہنگا ہوجائے تو ڈسٹری بیوٹر پرانے طے شدہ ریٹ کے مطابق مال لینے کا مطالبہ کرتا ہے ،جبکہ *** کہتی ہے کہ نئے ریٹ کے مطابق مال ملے گا۔ مذکورہ طرز عمل شرعاً کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ڈسٹری بیوٹر کا پرانے طے شدہ ریٹ کے مطابق مال لینے کا مطالبہ کرنا جائز اور درست ہے اور *** پر بھی اس کی پابندی لازمی ہے۔

(١) جامع الترمذي: (٢٦٣١، باب ماجاء في علامة المنافق)

”عن أبي هریرة قال: قال رسول الله ﷺ : اٰیة المنافق ثلاثة، إذا حدث کذب وإذ ا وعد أخلف وإذا ائتمن خان…..”

(٢) درر الحکام (١/٨٧)

(المادة:٨٤) المواعید بصور التعالیق تکون لازمة، لأنه یظهر فیها حینئذ معنی الالتزام والتعهد.

………………………………………………..فقط والله تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved