- فتوی نمبر: 4-222
- تاریخ: 29 ستمبر 2011
استفتاء
****حج کے لیےگیا، حج تمتع کی نیت سے اور مکہ مکرمہ پہنچ کر عمرہ کا طواف کیا پھر سعی کی اور حلق کروانے کے لیے بیت اللہ کے قریب سے ہوتے ہوئے باہر جارہے تھے تو دیکھا کہ بیت اللہ کی چوکھٹ پر بھیڑ نہیں ہے۔ دور چوکھٹ ہی کو ملتزم سمجھتے ہوئے ہاتھ اونچا کر کے پکڑ لیا ( یہ پہلے معلوم نہیں تھا کہ یہاں خوشبو لگی ہوئی ہوگی )۔ پکڑنے سے معلوم ہوا کہ یہاں تو خوشبو لگی ہوئی تھی جو کہ اب ہاتھ کی انگلیوں اور کچھ ہتھیلیوں پر لگ گئی ہے اس لیے فوراً جا کر حرم پاک میں مطاف کے کنارے پر لگی ہوئی ٹوٹیوں سے دھو لیا۔
اب اس خوشبو لگنے سے دم آتا ہے یا نہیں جوکہ طواف اور سعی کے بعد حلق سے پہلے لگی ہے۔
وضاحت: ہتھیلیوں کا جو حصہ انگلیوں کے ساتھ ہوتا ہے ان پر برائے نام لگ گئی، باقی ہتھیلیاں محفوظ رہیں البتہ جب ہاتھ دھوئے تو تمام ہتھیلی پر لگ گئی ہوتو کچھ نہیں کہہ سکتا نیز دونوں ہاتھوں کے انگلیوں کو لگی تھی۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر بہت سی انگلیوں کو لگی کہ سب کو جمع کریں تو ایک ہتھیلی کے پھیلاؤ کے بقدر بن گئی تھی تو ایک دم واجب ہوا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved