- فتوی نمبر: 1-315
- تاریخ: 12 جنوری 2008
- عنوانات: حظر و اباحت > زیب و زینت و بناؤ سنگھار
استفتاء
ڈاڑھی کو کالا خضاب لگانے کے سلسلہ میں مندرجہ ذیل شرعی احکام کی وضاحت فرمائیں:
الف: داڑھی کو کالا خضاب لگانے کا شرعی حکم؟
ب: اگر مسجد کا امام کالا خضاب لگائے تو اس کے لیے شرعی حکم؟
ج: ایسا امام جو آجکل کے کالے خضاب لگاتا ہے جیسے Begion, Samsol, Poly clour۔ اور کالی مہندی یعنی کالا خضاب یہ تمام کیمیکلز سے بنائے جاتے ہیں۔ اس کے پیچھے مقتدی کی نماز کا حکم؟
د: لال مہندی لگانے کا شرعی حکم؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ سیاہ خضاب کا استعمال جائز نہیں۔
2۔ امام مسجد کے لیے بھی جائز نہیں۔
3۔ ایسے امام کے پیچھے نماز مکروہ ہے۔
4۔ لال مہندی لگانا جائز ہے۔
عن ابن عباس رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم يكون قوم في آخر الزمان يخضبون بهذا السواد كحواصل الحجام لا يريحون رائحة الجنة. ( ابو داؤد)
© Copyright 2024, All Rights Reserved