• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کم قیمت پر مبیع کی واپسی

استفتاء

ہماری لوہے کی دکان ہے، جس میں لوہا فروخت بھی کیا جاتا ہے اور دروازے وغیرہ بھی آرڈر پر تیار کرتے ہیں۔ اس کے لیے ہم نے دکان پر کچھ کاریگر رکھے ہوئے ہیں جن کو ہم ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں۔ گاہک کو جب آرڈر پر دروازہ تیار کر کے دیتے ہیں تو گاہک کو مزدوری بھی دینی ہوتی ہے، جس کو ہم بل میں مزدوری کے نام سے علیحدہ ڈالتے ہیں، اگر کبھی گاہک وہ دروازہ واپس کرے تو ہم اس کو مزدوری واپس نہیں کرتے، مثلاً ایک بڑا دروازہ اگر 30000 روپے کا  دیتے ہیں تو 5000 روپے مزدوری کے نام سے بل  میں لکھتے ہیں اور واپسی کی صورت میں خریدار کو 25000 روپے دیتے ہیں 5000 روپے مزدوری واپس نہیں کرتے۔ کیونکہ ان میں سے 95 فیصد دروازے بیکار ہو جاتے ہیں یعنی جتنے کا پڑتے ہیں اتنے میں دوسرا آدمی نہیں لیتا، بلکہ ہم اس کو 30000 روپے کا دورازہ 25000 روپے میں فروخت کردیتے ہیں اور 5000 روپے جو مزدوری ہوتی ہے وہ اس سے نہیں لیتے۔ کیا ہمارا اس طرح کرنا جائز ہے؟ اگر

نہیں تو متبادل صورت کیا ہو سکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر آپ نے سابقہ قیمت پر دروازہ واپس نہیں لینا بلکہ کچھ کم قیمت پر لینا ہے تو یوں کہیں  کہ “میں اس کو واپس نہیں لیتا، البتہ اتنے میں خریدتا ہوں”، تو بیع ہو جائے گی۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved