- فتوی نمبر: 22-237
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: مالی معاملات > قرض و ادھار
استفتاء
میں نے ایک موٹر سائیکل 2018 ماڈل دو سال قبل بمعہ رجسٹریشن 68000 روپے کی لی تھی میرے ایک دوست کو پیسوں کی ضرورت تھی اس کے کہنے پر میں نے موٹر سائیکل موجودہ قیمت 55000 میں اس کے واسطہ سے فروخت کی یعنی اس کے ساتھ جا کر فروخت کی اور پیسے وصول کر کےپھر اس کو55000 قرض دیا۔اب دو ماہ بعد 55000 ادھار لینے والا شخص 65000 واپس دے گا اور میں اس میں 18000ڈال كر نئی موٹر سائيكل لوں گا۔ اس کا کیا حکم ہے ؟وضاحت فرمائیں ۔ شکریہ
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں دیے ہوئے قرض سے زیادہ رقم کی واپسی سودہے اور جائز نہیں ہے۔
رد المحتار علی الدر المختار، کتاب البیوع، باب المرابحۃ والتولیۃ، فصل فی القرض (طبع: مکتبہ رشیدیہ، جلد نمبر7 صفحہ نمبر 413) میں ہے:
"وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام”.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved