استفتاء
ایک کمرہ (جوکہ مسجد نہیں ہے اس ) میں نماز ہورہی ہے، اس کی چھت پر اقتداء صحیح ہوگی جبکہ آواز آرہی ہو؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں چونکہ امام اور مقتدی کا مکان بھی ایک ہے اور مقتدی کو اپنے امام کے انتقالات کا علم بھی بذریعہ آواز ہورہا ہے، اس لیے مذکورہ صورت میں چھت پر بھی اقتداء درست ہے۔
ويصح اقتداء الواقف على السطح بمن هو في البيت ولايخفى عليه حاله.(مراقی الفلاح1/ 293)
والحائل لا يمنع الاقتداء إن لم يشتبه حال إمامه بسماع أو رؤية…..ولم يختلف المكان حقيقة كمسجد وبيت فإن المسجد مكان واحد وكذا البيت حكمه حكم المسجد في ذلك. (شامی2/ 402)۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved