- فتوی نمبر: 17-130
- تاریخ: 17 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > طہارت > نجاستوں کا بیان
استفتاء
مفتی صاحب کسی ناپاک کپڑے کو اگر ایک بار دھویا اور اتنا پانی بہایا جتنا پانی تین مرتبہ دھونے میں بہایاجاتا ہے تو آیا کہ یہ کپڑا پاک ہو جائے گا؟ اور یہ بھی معلوم ہے کہ نجاست دور ہوگئی ہے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
اگر پانی اس طرح بہایا گیا ہو کہ ایک طرف سے پانی آرہا ہو اور دوسری طرف نکل رہا ہو تو مذکورہ صورت میں کپڑا پاک ہو جائے گا۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved