- فتوی نمبر: 15-6
- تاریخ: 12 مئی 2019
- عنوانات: عبادات > منتقل شدہ فی عبادات
استفتاء
جن کپڑوں میں احتلام ہوا ان کو تین مرتبہ دھونے کے بعد واشنگ مشین میں ڈال دیا، پھر جب کپڑے خوشک ہوئے تو دیکھا کہ کپڑوں پر نشان باقی ہیں تو ان کپڑوں اور باقی کپڑوں کا کیا حکم ہے؟
وضاحت مطلوب ہے: نشان سے کیا مراد ہے؟
جواب وضاحت: کپڑا دھونے کے بعد کپڑے میں سختی نہیں تھی بس دھبے تھے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ صورت میں اگر تین مرتبہ ایسے دھویا جیسے مطلوب ہے یعنی ہر دفعہ نچوڑا بھی تھا اور نجاست کے جسم کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی تھی تو تین مرتبہ دھونے سے کپڑا پاک ہو گیا اور جو نشان باقی ہیں اس کی وجہ سے دوسرے کپڑے ناپاک نہ ہوں گے۔
چناچہ درمختار(1/ 590) میں ہے:
( ولا يضر بقاء أثر ) كلون وريح ( لازم ) فلا يكلف في إزالته إلى ماء حار أو صابون ونحوه بل يطهر ما صبغ أو خصب بنجس بغسله ثلاثا والأولى غسله.
مراقى الفلاح (160)
ولا يضر بقاء اثركلون و ريح فى محلها (شق زواله) والمشقة أن يحتاج فى ازالته لغير الماء أو غير المائع كحوض و صابون لأن الآلة المعدة للتطهير الماء فالثوب المصبوغ يطهر اذا صارالماء صافيا مع بقاء اللون
© Copyright 2024, All Rights Reserved