• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کپڑے کے تھان میں عیب نکلنا

استفتاء

زید  نے بکرسے 25تھان کپڑے کے خریدے اب ان میں سے دو تھان نقص والے نکل آئے ہیں جبکہ بیچتے وقت بکر نے زید کو انکے نقص کے بارے میں نہیں بتایا تھا ، زید نے بکر کو وہ تھان واپس کرنے یا قیمت کم کرنے کے بارے میں کہا لیکن اس بات پر بکر نے کہا کہ تم دو تھان نہیں 25 کے 25 تھان واپس کرو میں واپس کر لونگا ،بکر  نے  زید  سے کہا کہ تم مفتی صاحب سے اس بارے میں فتویٰ لے لو تو دو نہیں سارے کے سارے تھان واپس کرنے پڑیں گے ۔ دو تھان نقص والے میں واپس نہیں لوں گا ۔ جبکہ زید درست تھان آگے بیچ چکا ہے وہ کیسے واپس کر سکتا ہے ؟ وضاحت فر ما دیں ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

صورتِ مسئلہ میں سب تھان واپس کرنا ضروری نہیں بلکہ جو تھان عیب دار ہیں بائع یا تو انکو واپس لے لے یا حساب سے قیمت کم کر دے۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved