• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کریم زائد پیسے دے تو کیا تفصیل ہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میں نے اپنے دوست کے لئے کریم کی رائڈ بک کی جس کا اندازا خرچہ 170روپے اور وقت 35 منٹ تھا۔ ڈرائیور نے خرچہ زیادہ بنانے کے لیے فاصلہ سوا دو گھنٹے میں طے کیا، رائڈ کا خرچ 475 روپے بنا۔دوست نے مجھے فون پر ساری صورتحال بتائی اور میرے کہنے پر475 روپے ادا کردئیے،میں نے کریم  والوں کو کال کی اور ساری صورتحال بتلائی جس پر انہوں نے 290 روپے میرے اکاونٹ میں واپس کر دیئے جو میں نے اپنے دوست کو دے دئیے۔کچھ دن پہلے کریم نے تین سو پندرہ روپے مزید میرے کاؤنٹ میں بھیج دئیے اور وضاحت کی کہ جو تکلیف آپ کو پہنچی ہے اس کے مداوے میں ہیں۔ رہنمائی فرمائیں یہ تین سو پندرہ روپے میرے ہیں یا میرے دوست کے یا صدقہ کردئیے  جائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ تین سو پندرہ روپے آپ کے دوست کے ہیں، کیونکہ براہ راست تکلیف آپ کے دوست کو پہنچی تھی جس کے مداوے کے لئے انہوں نے مذکورہ رقم بھیجی ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved