- فتوی نمبر: 17-87
- تاریخ: 18 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ ناخنوں اور سر کے بالوں کو پھینکنے کی کیا ترتیب ہونی چاہیے؟کہاں پھینکا جائے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ناخن اور سر کے بالوں کو دفن کردینا چاہیے اگر دفن نہ کرےاور کسی پاک جگہ ڈال دے تو یہ بھی جائز ہے،مگر ناپاک اور گندگی کی جگہ نہ ڈالے۔
في الهندية 9/174
فاذا قلم اظفاره او جز شعره ينبغي ان يدفن ذلك الظفر والشعر المجزوز فان رمى به فلا بأس وان القاه في الكنيف او في المغتسل يكره ذلك لان ذلك يورث داء كذا في فتاوى قاضي خان.
مسائل بہشتی زیور جلد 2 صفحہ 451 میں ہے:
مسئلہ: کٹے ہوئے ناخن اور بال دفن کردینا چاہیے اگر دفن نہ کریں تو کسی محفوظ جگہ ڈال دےیہ بھی جائز ہے مگر نجس گندی جگہ نہ ڈالے اس سے بیمار ہو جانے کا اندیشہ ہے۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved