• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

کئی روزوں کا فدیہ اکٹھے ایک مسکین کو دینا

استفتاء

****کی عمر اس وقت تقریباً ساٹھ برس ہے۔ شوگر اور انجائنا کی تکلیف کے سبب روزوں کی ادائیگی کی سکت نہیں رکھتی۔ اس لیے روزوں کی ادائیگی یا کفارہ کی ادائیگی کا طریقہ کار جو کہ امسال ماہ ستمبر 2007 میں شروع ہو رہے ہیں واضح فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہر ایک روزے کا فدیہ پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت ہے۔ اور فدیہ میں پونے دو کلو آٹا بھی دیا جاسکتا ہے۔ تمام روزوں کا فدیہ اکٹھا ایک مسکین کو دینا بھی جائز ہے۔ البتہ بہتر ہے کہ ایک مسکین کو ایک دن میں ایک روزے کے فدیہ سے زائد نہ دیا جائے۔

( للشيخ الفاني العاجز عن الصوم الفطر و يفدي) وجوباً و لو في شهر و بلا تعدد فقير كالفطرة. قال الشامي تحت قوله ( بلا تعدد فقير) أي بخلاف نحو كفارة اليمين للنص فيها على التعدد، فلو أعطى هنا مسكيناً صاعاً عن يومين جاز. ( شامى: 3/ 473)

نصف صاع من برأو دقيقه أو سويقه. ( بحر : 1/ 443) فقط و الله تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved