• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کئی سال کی زکوۃ کی ادائیگی میں کون قیمت معتبر ہوگی

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک شخص نے زکوة ادا کرنے میں تاخیر کردی اور یاد آنے پر اب زکوة ادا کرنا چاہتا ہے ،مال اس کے پاس غیر ملکی کرنسی کی صورت میں تها تو اب زکوۃ کی ادائیگی میں کرنسی کی جو قیمت اس تاریخ کو تھی اس کا اعتبار کرے گا یافی الحال کرنسی کی جوقیمت ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

زکوۃ کی ادائیگی میں کون سی قیمت معتبر ہے وجوب کے دن کی یا ادائیگی کے دن کی؟ اس میں دونوں طرح کے اقوال ہیں۔بہتر یہ ہے کہ وہ قیمت لیں جس میں زکوۃ زیادہ نکلے اور غریب کا زیادہ فائدہ ہو ۔اگر دشواری ہو تو کوئی سی بھی قیمت لےسکتے ہیں۔

فی الدر المختار:2/311

وتعتبر القیمة یوم الوجوب وقالا یوم الاداء۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved