- فتوی نمبر: 5-23
- تاریخ: 09 جولائی 2012
- عنوانات: مالی معاملات
استفتاء
3۔ اسپرے اور کھاد کا کاروبار کرنے والوں نے 1200 مختلف انعامات کی قرعہ اندازی میں 1200 آدمی شامل کیے جاتے ہیں اس شرط پر کہ 6000 روپے جمع کروائیں ان کو 6000 کی کھاد یا اسپرے جو چند مطلوب ہو ملے گی لیکن کھاد اسپرے کی قیمت بازار کی قیمت سے کہیں زیادہ ہے ( مفتیان کرام اس بارے میں کیا فرماتے ہیں )۔
مزید اس قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے 25 آدمیوں کو تیار کرنے والے کو فی آدمی کے حساب سے 1000 روپیہ کا اور 25 آدمیوں سے کم تیار کرنے والے کو فی آدمی پر 500 روپے ملیں گے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
3۔ قرعہ اندازی میں شامل انعامات فقہی طور پر بیع میں اضافہ سمجھا جاتا ہے لیکن بائع کی طرف سے ایجاب انعام ( اضافہ ) کے وقت اس اضافہ کی ذات اور عین مجہول ہے جس کی وجہ سے اصل بیع جو کہ کھاد یا اسپرے میں ہوتا ہے وہ بھی ناجائز ہو جاتا ہے لہذا اصل بیع اور قرعہ اندازی میں شامل انعام کا لینا دونوں ناجائز ہے پھر قرعہ اندازی دلالی کے ساتھ مشروط ہے اور دلالی بھی ۔۔۔ مشروط نہیں مشروط یہ ہے کہ 100 یا 25 گاہک بنائے۔
و منها أن يكون البيع معلوماً و ثمنه معلوماً علماً يمنع المنازعة فإن كان أحدهما …جهالة مفضية إلى المنازعة فسد البيع. بدائع: 4/ 355 فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved