• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

خالہ زاد کی مطلقہ سے بعدازعدت نکاح درست ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

1.محترم مفتی صاحب! میرے خالہ زاد بھائی نے ایک عورت سے نکاح کیا اور وہ آپس میں لڑتے جھگڑتے تھے جس کی وجہ سے میرے خالہ زاد بھائی نے اس لڑکی کو طلاق دے دی ،اس عورت کی عدت گزرنے کے بعد میں نے اس عورت سے شادی کرلی،میرا اس عورت سے کوئی خونی رشتہ بھی نہیں، اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آپ کا نکاح اس عورت کے ساتھ نہیں ہوا، میرے اس عورت سے 7 بچے  ہیں۔میں ذہینی مریض ہوں ، میرے ذہن میں جو بات بیٹھ جاتی ہے وہ نکلتی نہیں۔

2.مفتی صاحب مذکورہ معاملے سے ہٹ کر ایک اور خالہ زاد کے بارے میں یہ پوچھنا ہے کہ کیا خالہ زاد بھائی کی بیوی سے میرا پردہ ہے یا نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.مذکورہ صورت میں اگر واقعتا آپ کے خالہ زاد بھائی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور اس نے دوران عدت رجوع بھی نہ کیا تھا اور آپ نے عدت گزرنے کے بعد اس سے نکاح کیا تھا تو آپ کا نکاح ہوگیا۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ آپ کا نکاح اس عورت سے نہیں ہوا تو وہ اس کی وجہ بیان کریں تاکہ اس پر غور کیا جا سکے۔

2. خالہ زاد بھائی کی بیوی سے آپ کا پردہ ہے ہاں اگر وہ آپ کی محرم ہو تو پھر پردہ نہیں ہو گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved