- فتوی نمبر: 4-185
- تاریخ: 16 اگست 2011
- عنوانات: حظر و اباحت > روزمرہ استعمال کی اشیاء
استفتاء
کھانے کے مسنون اوقات کیا ہیں؟ صبح، دوپہر ، شام؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
کھانے کے دو اوقات تھے، صبح دن چڑھے مثلا ً9 بجے سے لے کر 11 بجے تک۔ اور شام مغرب کے بعد سے عشاء کے بعد تک۔ اس کے علاوہ آگے پیچھے کچھ دودھ پی لیا یا کچھ کھجور کھالی۔
جمعہ کے دن صحابہ رضی اللہ عنہم عام طور سے جمعہ کی نماز کے بعد جو کہ اول وقت ہوتی تھی کھانا کھاتے تھے اور قیلولہ کرتے تھے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved