• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ختم قرآن کےموقعہ پر عورتیں دعا وغیرہ کراسکتی ہیں

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہم گھر میں بچیوں کو قرآن پاک پڑھاتے ہیں ،ان میں سے اکثر بچیوں کا قرآن پاک مکمل ہو رہا ہے ۔پوچھنا یہ ہے کہ تکمیل قرآن کی صورت کیا ہو؟جب بچی آخری سبق پڑھے تو کیا ہم دعا کریں؟ کیا مستورات کا دعا کرنا درست ہے؟ختم قرآن کے موقع پر اکثر والدین مٹھائی لے آتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1.ختم قرآن کے موقع پر دعا کرسکتے ہیں ۔نیز مستورات کا دعا کرنا بھی جائز ہے بشرطیکہ آواز اجنبی مردوں تک نہ جائے۔

2. اسے استعمال کرسکتے ہیں تاہم اس کا مطالبہ نہ کیا جائے اور نہ توقع رکھی جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved