• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ختم قران کی مٹھائی کے لیے چندہ کرنا

استفتاء

تراویح کے ختم قران کے لیے چندہ کر کے مٹھائی وغیرہ لانا درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ختم قران کی شرینی کے لیے عمومی چندہ کرنا درست نہیں ۔ہوسکتا ہے کہ کسی شخص نے بغیر دلی رضامندی کے اور لوگوں سے شرم کھاتے ہوئے دیا ہو ۔البتہ اگر چند لوگ  آپس میں مل کر دلی رضامندی سے انتظام کریں تو جائز ہے ۔اسی طرح اگر عمومی چندہ بھی ایسے انداز میں ہو جس سے کسی پر اخلاقی دبائو نہ پڑتا ہو مثلا ڈبہ رکھ دیا جائے مختلف اوقات میں لوگ اپنی خوشی سے ڈالتے رہیں تو بھی جائز ہے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved