- فتوی نمبر: 10-121
- تاریخ: 11 ستمبر 2013
- عنوانات: حظر و اباحت > استخارہ و تعبیر خواب
استفتاء
2۔ خواب کی تعبیر پوچھنی چاہیے یا نہیں؟ اس کے متعلق بھی ارشاد فرما دیں۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔ والد کا نام بھی لکھ سکتی ہے اور شوہر کا نام بھی لکھ سکتی ہے۔ کیونکہ شادی شدہ عورت کا اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھنے سے مقصود صرف پہچان ہوتی ہے، ولدیت کی نسبت کرنا مقصود نہیں۔
2۔ کوئی اہم خواب ہو تو اس کی تعبیر پوچھ لینی چاہیے۔ لیکن ہر کسی سے نہ پوچھی جائے بلکہ کسی ایسے شخص سے پوچھی جائے جو دیندار بھی ہو اور سمجھ دار بھی ہو۔ اگر ایسا شخص میسر نہ ہوتو آنکھ کھلنے پر یہ دعا کر لے کہ یا اللہ اس خواب میں اگر کوئی بھلائی کی بات ہے تو وہ ہمیں نصیب فرما اور اگر کوئی شر کی بات ہے تو اس سے ہماری حفاظت فرما۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved