- فتوی نمبر: 1-51
- تاریخ: 05 اگست 2005
- عنوانات: حظر و اباحت > استخارہ و تعبیر خواب
استفتاء
ایک خاتون کو ان کے بار بار آنے والے خواب نے پریشان کر رکھا ہے امید ہے کہ آپ اسکا حل بتا کر اسکی پریشانی کو ختم کر دیں گے۔ایک آدمی نے اٹھارہ یا انیس سال سے داڑھی رکھی ہوئی ہے ۔ لیکن نماز کی پابندی زیادہ نہیں ہے ۔ اب تقریباً تین چار بار انکی اہلیہ نے خواب میں دیکھا ہے کہ وہ داڑھی مونڈھوانے کا کہتے ہیں جس پر انکی اہلیہ ان سے جھگڑا کرتی ہیں اس خواب نے ان کو پریشان کر دیا ہے ۔آپ براہ مہربانی اسکی تعبیر بتا دیں تا کہ پریشانی ختم ہو ۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
صورتِ مسئلہ میں سائلہ کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کونرمی سے نماز کی تاکید کرتی رہیں ۔ خاوند سے جھگڑا نہ کریں اور نہ ہی خواب کی وجہ سے پریشان ہوں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved