• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

خواہ مخواہ کسی کے برتنوں میں شک کرنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اگر رشتہ داروں کے گھر جاناہو اور وہاں پانی کے برتنوں کے استعمال میں احتیاط نہ برتی جاتی ہو اگر شک ہو کہ یہ پانی صاف بھی ہے یا نہیں ؟تو وضو ،غسل کے لیے کیا کریں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جب تک اس برتن کانجس ہونا معلوم نہ ہو اس وقت تک پانی اور برتن کو پاک سمجھا جائے گا شک اورشبہ سے پانی ناپاک نہیں ہو گا۔

فی الشامی:1/151

من شک فی انائه او فی ثوبه او بدن اصابته نجاسة اولافهو طاهر مالم یستیقن و هکذا فی الاشباه :ولو شک فی نجاسة ماه او ثوب او طلاق او عتق لم یعتبر۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved