• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

خواتین کیلئے مسواک کرنے کامسنون طریقہ

استفتاء

خواتین کے لئے مسواک کرنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورتوں کے لئے مسواک کرنے کا طریقہ الگ نہیں بلکہ مرد اور عورت دونوں کیلئے مسواک کرنے کا مسنون طریقہ ایک ہی ہے ۔

ہندیہ(1/12) میں ہے:

ويستاك اعالي الاسنان واسفالها ويستاك عرض اسنانه ويبتدي من جانب الايمن.

شامی (1/236)میں ہے:

 (كما يقوم العلك مقامه )اي في الثواب اذا وجدت النية ،وذلك ان المواظبة عليه تضعف اسنانها فيستحب لها فعله.

مسائل بہشتی زیور(1/46) میں ہے:

مسواک کرنے کا مستحب طریقہ:

مسواک کو پانی میں تر کر کے دائیں ہاتھ میں اس طرح پکڑے کے دائیں ہاتھ کی چھنگلیا مسواک کے نیچے رکھے اور انگوٹھا مسواک کے سر کے برابر میں اور باقی تین انگلیاں مسواک کے اوپر کی جانب رہیں۔ مٹھی باندھ کر نہ پکڑے۔ پھر داہنی طرف کے اوپر کے دانتوں پر ملتے ہوئے بائیں طرف لے جائے اور پھر داہنی طرف کے نیچے کے دانتوں پر ملتے ہوئے بائیں طرف لے جائے۔ یہ ایک بار ہوا اسی طرح تین بار کرے۔

 

مسئلہ:عورت مسواک پر قادر ہونے کے باوجود مسواک کے بجائے دنداسہ یا صنوبر کے درخت کی گوند چبا سکتی ہے لیکن اس میں مسواک کی نیت کرے۔اس رخصت کی وجہ یہ ہے کہ عورتوں کے مسوڑھے مردوں کی نسبت نازک ہوتے ہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved