- فتوی نمبر: 4-174
- تاریخ: 06 جولائی 2011
- عنوانات: عبادات > روزہ و رمضان
استفتاء
میں واپڈہ میں ملازمت کرتا ہوں اور گیم ۔۔۔ پر محکمے کی طرف سے مقابلے لڑتا ہوں۔ مجھے ملازمت بھی واپڈا نے گیم کی بنیاد پر دی ہے۔ اب میرا چناؤ گورنمنٹ کی طرف سے بڑا مقابلے کے لیے ہوا ہے جو کہ 2 اکتوبر 2011ء کو قرار پایا ہے۔ جس کی تیاری کے لیے مختلف اقسام کی خوراک اور ایکسرسائز کرنی پڑتی ہیں جس کے لیے وقت درکار ہوتا ہے۔ میں نے 15 روزے رکھ لیے ہیں باقی 15 روزے نہیں رکھ سکتا ہو ۔ اگر میں مقابلے میں شامل نہیں ہوتا ہوں تو میری نوکری بھی نہیں رہتی۔ لہذا وضاحت درکار ہے کہ میں باقی ماندہ روزے کے بارے میں کیا کروں؟ اگر باقی 15 روزے میں رکھتا ہوں تو میرے تیاری کے لیے وقت نہیں رہتا۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
باڈی بلڈنگ سے کوئی جہادی ٹریننگ نہیں ہوتی۔ مقابلہ میں جانگیہ پہننی ہوتی ہے اور رانیں کھلی ہوتی ہیں جو ستر میں داخل ہیں۔ غالباً ایکسر سائز میں بھی ایسا ہوتا ہوگا۔ اس لیے یہ کھیل ہی غیر مناسب ہے۔ اس لیے روزے قضا کرنے کی اس کے علاوہ کوئی وجہ نہیں سوائے اس کے کہ آپ کی ملازمت اور تنخواہ کا مسئلہ ہے۔ آپ اپنی ملازمت تبدیل کر لیں یا ہوسکے تو شعبہ تبدیل کر لیں۔
ہمیں جو سمجھ میں آیا وہ لکھ دیا ہے اگر آپ کو اطمینان نہ ہو تو کسی اور دارالافتاء سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved