- فتوی نمبر: 33-165
- تاریخ: 27 مئی 2025
- عنوانات: حظر و اباحت > متفرقات حظر و اباحت
استفتاء
خود کشی کے حرام ہونے کی کیا وجہ ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
خود کشی کے حرام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جس ذات( اللہ تعالی) نے ہمیں وجود بخشا ہے اور ہمیں جان عطا فرمائی ہے. اس ذات نے ہمیں اپنے آپ کو قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے:
ولا تقتلوا أنفسكم إن الله كان بكم رحيما [سورة النساء، آيت نمبر:29]
ترجمہ: اپنے آپ کو قتل نہ کرو بیشک اللہ تعالیٰ تم پر بہت مہربان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved