• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

خلع کے بعد دوبارہ نکاح

استفتاء

گذارش ہے کہ منسلکہ عدالتی کاروائی کے بعد اب زوجین دونوں دوبارہ اکٹھے رہنا چاہتے ہیں۔ وضاحت فرما دیں کہ اس کی کیا صورت ہو گی؟

الفاظ:مابین فریقین مفاہمت ہو گئی ہے جس کے تحت طلاق کے بدلے مدعیہ اپنے حق مہر،  اپنے خرچہ نان و نفقہ مدت عدت اور سامان جہیز سے دستبردار ہوتی ہے لہذا مدعیہ کو طلاق دے رہا ہوں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ عدالتی کاروائی میں شوہر نے چونکہ بیوی کو مہر وغیرہ چھوڑنے کی صورت میں طلاق دے دی ہے اور اپنے دستخط کر دیے ہیں اس لیے ایک طلاق بائنہ واقع ہو چکی ہے۔ لہذا اگر شوہر نے پہلے کوئی طلاق نہیں دی ہوئی ہو تو دونوں نیا نکاح کر کے  دوبارہ اکٹھے رہ سکتے ہیں۔ لیکن آئندہ کے لیے شوہر کو دو طلاقوں کا حق حاصل ہو گا۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved