• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

خلع کی صورت میں مہر معجل اور مؤجل

استفتاء

سوال : اگر عورت خاوند سے خلع لے لیتی ہے تو قران وسنت کی روشنی میں خاوند کے لیے معجل اور مؤجل حق مہر کے بارے میں کیا حکم ہے۔ کیا خاوند معجل مہر واپس لے سکتاہے۔ اور کیا مؤجل مہر عورت کو دینے سے انکار کرسکتاہے۔

قرآن وسنت کی روشنی میں حوالوں کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔

فتوؤں کی عربی اور اس کا اردو میں ترجمہ بھی لکھ کر بھیجیں، کتابوں کا بھی حوالہ دے دیں۔ شکریہ

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر شوہر نے صرف اتنا کہا کہ میں نے خلع کیا اور عورت نے قبول کیا تو مہر مؤجل معاف ہوجائیگا اور معجل واپس نہ ہوگا۔ اور اگر خلع مہر پر کیا ہوتو مؤجل معاف ہوجائےگا اور عورت کو معجل بھی واپس کرناہوگا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved