• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

خشک گوبر بیچنے کا حکم

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گاؤں دیہات میں لوگ گوبر کے کنڈے (اپلے، تھاپی) بنا کر خشک کر کے انہیں بیچتے ہیں۔ کیا اس طرح کے کنڈے (اپلے، تھاپی) کی بیع جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اس طرح کے کنڈے (اپلے، تھاپی) کی بیع کرنا جائز ہے۔

فتاویٰ شامی (9/ 635) میں ہے:

لا يكره بل يصح بيع السرقين أي الزبل (و صح) بيعها مخلوطة بتراب أو رماد غلب عليها في الصحيح.

فتاویٰ محمودیہ (5/ 114) میں ہے:

’’سوال: گوبر کے کنڈے جلانا اور بیچنا کیسا ہے؟

الجواب: بیچنا اور جلانا سب درست ہے۔‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved