- فتوی نمبر: 18-157
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: عبادات > زکوۃ و صدقات
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء کرام کہ ایک بندہ کےپاس اگرایک تولہ سونا ہو اورایک ہزار روپے نقد ہوں اورایک سال گزر جائے
(1)تو کیا اس پر زکوۃ واجب ہوگی؟(2)نیز یہ کہ کتنی زکوۃ واجب ہوگی؟وضاحت فرمادیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
(1)مذکورہ صورت میں اگر ہزار روپے اورایک تولہ سونے کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہوتو اس شخص پرزکوۃ واجب ہوگی،ورنہ واجب نہ ہوگی۔ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت موقع پر معلوم کرلی جائے۔
(2)کل قیمت کا چالیسواں حصہ یعنی ڈھائی فیصد زکوۃ واجب ہوگی
© Copyright 2024, All Rights Reserved