• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کن رشتہ داروں سے پردہ کرنا ضروری ہے؟

استفتاء

عورتوں کےصحیح پردے میں کیا شامل ہے؟میرا مطلب ہےکہ پردہ کسے کہتے ہیں؟

وضاحت مطلوب ہے کہ آپ کا سوال عمومی ہے اپنا سوال واضح کر یں کہ خاص کس قسم کی صورتحال کے بارے میں پوچھنا مطلوب ہے؟

جواب وضاحت:پردہ کس سے ہے اور کس سے نہیں ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جس مردکے ساتھ ہمیشہ کے لئے نکاح حرام ہو وہ محرم ہے اور اس سے پردہ نہیں ہے ۔جیسے باپ ،بھائی ،بیٹا ،ماموں ،چچا اور سسر اور جن سے شرعاً کبھی بھی نکاح ہوسکتا ہے وہ نامحرم ہیں اوران سے پردہ ہے ۔جیسے تمام کزن(خالہ زاد، ماموں زاد ، چچا زاد ،پھوپھی زاد) بہنوئی ،دیور ،پھوپھا اور خالو وغیرہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved