- فتوی نمبر: 13-177
- تاریخ: 12 فروری 2019
- عنوانات: حظر و اباحت > گناہ میں تعاون
استفتاء
ہمارا ٹرانسپورٹ کاکام ہے ہم لوگوں کو گاڑیاں کرائے پر دیتے ہیں ۔لوگ شادی بیاہ اور پہاڑی علاقوں کی سیر کےلیے ہم سے گاڑیاں لیتے ہیں ۔لوگ گاڑی بک کرنے سے پہلے ایل سی ڈی کا پوچھتےہیں بعض اوقات ایل سی ڈی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ ہم سے گاڑی نہیں لیتے اورکسٹمر کو پورا اختیار ہوتا ہے کہ وہ جو مرضی لگائیں اوردیکھیں ۔
اب آپ سے سوال یہ ہے کہ ہم گاڑی میں ایل سی ڈی لگوائیں یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ کے لیے گاڑی میں ایل سی ڈی لگوانے کی گنجائش ہے اگر اس کوئی غلط استعمال کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے جس کے ذمہ دار آپ نہیں ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved