• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر

کرایہ کی تقسیم

استفتاء

1۔ تین لڑکے اور ایک لڑکی سبھی شادی شدہ ہیں، والدین کے انتقال کے بعد جائیداد میں کیا سب کا شرعی حق بنتا ہے؟

2۔ اگر جائیداد کراءے پر تھی تو لڑکی کا کرائے میں حق ہے یا نہیں؟ اگر لڑکی دس سال سے کرائے میں سے حصہ لے رہی ہے، جبکہ ایک بھائی کرائے میں حصہ دینے پر راضی ہے اورایک بہن، تو کیا لڑکی کا اس طرح حصہ لینا صحیح ہے یا نہیں؟

3۔ اگر لڑکی کا کرائے میں حق نہیں تو کیا جائیداد کی تقسیم کے وقت کرائے کی رقم کو لڑکی کے شرعی حصہ میں ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ جائیداد کے کل سات حصے کر کے 2-2 حصے بیٹوں کو اور ایک بیٹی کو ملے گا، جس کی صورت یہ ہو گی۔

7                                       

بیٹا           بیٹا       بیٹا       بیٹی

2           2       2       1

2۔ اسی اعتبار سے جب تک وہ جائیداد کرائے پر ہو بیٹی کرائے میں بھی حصہ دار ہے، یعنی کرایہ کے 7 حصوں میں سے ایک حصہ کی مقدار ہے اور اس کا کرایہ لینا جائز ہے۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved