• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کرایہ میں ایڈوانس کی رقم

استفتاء

ایک دینی ادارہ نے چند دکانیں کرایہ کیلئے بنائی ہیں ،دکان کے خواہشمند حضرات سے علاوہ کرایہ کے بطور زر ضمانت (ایڈوانس)مبلغ پچیس ہزار روپے لئے ہیں ۔اور کہتے ہیں کہ جب دکان خالی کرنا ہو گی تمہیں ایک ماہ قبل اطلاع دے دیں گے ۔ جب تم دکان خالی کروگے اسی وقت تمہارا (ایڈوانس) زر ضمانت تمہیں واپس کر دیا جائے گا ۔یہ زر ضمانت ( ایڈوانس) کہیں سود کے زمرے میں تو نہیں آتا ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ اگر کرایہ میں ایڈوانس کی وجہ سے کمی نہ کی ہو تو یہ سود کے زمرے میں نہیں آتا ۔

2۔ زر ضمانت تو امانت ہوتی ہے اس کا استعمال جائز نہیں اس کو صرف امانت کے طور پر رکھے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved