- فتوی نمبر: 1-90
- تاریخ: 14 جولائی 2006
- عنوانات: حظر و اباحت > منتقل شدہ فی حظر و اباحت
استفتاء
بسوں کے کرایہ میں تخفیف کیلئے تصویر بنوانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اگر گنجائش ہے تو کس حد تک ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جن طلبہ کی مالی حیثیت کمزور ہو اور وہ بس کے پورے کرایہ کے متحمل نہ ہوں وہ بنوالیں جبکہ وہ طلبہ جنکو بس میں سفر کی حاجت نہ ہو یا وہ پورے کرایہ کے متحمل ہوں تو وہ اس کے بنوانے سے پر ہیز کریں۔فقط واللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved